وقت

وقت تو دو ہی کٹھن گزرے ہیں میری عمر میں

اک ترے آنے سے پہلے اک ترے جانے کے بعد

داغ دہلوی

کسی لمحہ کی ردا اوڑھ کے سو جاؤں گا

وقت کی راہ میں نقشِ کفِ پا ہوں اے دوست!

طاہر تلہری

کچھ یوں لگتا ہے ترے ساتھ ہی گزرا وہ بھی

ہم نے جو وقت ترے ساتھ گزارا ہی نہیں

مخمور سعیدی

وہ وقت کا جہاز تھا ، کرتا لحاظ کیا

میں دوستوں سے ہاتھ ملانے میں رہ گیا

حفیظ میرٹھی

وقتِ پیری دوستوں کی بےرخی کا کیا گلہ

بچ کے چلتے ہیں سبھی گرتی ہوئی دیوار سے

فراق

کب سیہ بختی میں ہوتا ہے کسی کا کوئی

عالمِ نزع میں پھر جاتی ہیں آنکھیں اپنی

اشوک ساہنی