کفر-ایمان-کافر

کافر کی یہ پہچان کہ آفاق میں گم ہے

مومن کی یہ پہچان کہ گم اس میں ہیں آفاق

اقبال

واعظِ تنگ نظر نے مجھے کافر جانا

اور کافر یہ سمجھتا ہے مسلمان ہوں میں

مرزا غالب

میں تری یاد میں ہوں اے کافر!

مسجدوں میں نماز ہوتی ہے

نامعلوم

کعبہ میں مسلماں کو بھی کہہ دیتے ہیں کافر

مےخانہ میں کافر کو بھی کافر نہیں کہتے

بسمل سعیدی

اچھی نصیحتیں اگر اولاد کو ملیں

جھگڑے یہ دھرم و ایماں کے پیدا کبھی نہ ہوں

اشوک ساہنی

منافق دوستوں کے درمیاں جینا قیامت ہے

خدا کا شکر ہے لیکن مرا ، ایماں سلامت ہے

اشوک ساہنی